پاکستان اسٹیل (جیوڈیسک) خام مال نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کا ماہانہ خسارہ ڈیڑھ ارب روپے تک پہنچ گیا۔
ترجمان اسٹیل مل نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کو بزنس پلان کی رقم بروقت ملتی رہی تو مذید بیل آوٹ پیکیج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ خام مال دستیاب نہ ہونا اسٹیل مل کے خسارے کی اہم وجہ ہے۔ بیل آوٹ کی پہلی قسط ملنے کے بعد پچاس ہزار ٹن خام لوہے اور ایک لاکھ دس ہزار ٹن کوئلے کی خریداری کی ایل سیز کھولی گئی ہے جو نومبر کے وسط تک پہنچ جائے گی جس کے بعد مل کی پیداواری صلاحیت بہتر ہونے کی امید ہے۔