اسلام آباد : (جیو ڈیسک) پاکستان اور الجیریا کے تجارتی کمیشن کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ الجیریا کے وزیر تجارت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان مائع گیس خریدے گا۔ کراچی میں گیس ٹرمینل بنے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اور الجیریا کے تجارتی کمیشن کے اجلاس کے موقع پر الجیریا کے وزیر تجارت مصطفیٰ بین بادا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پاکستان الجیریا سے مائع گیس خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے مشترکہ تجارتی کمیشن کے اجلاس میں تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان کراچی میں گیس ٹرمینل تعمیر کرنے کے بعد الجیریا سے مائع گیس خریدے گا۔ پاکستانی تجارتی کمیشن وزیر پیٹرولیم سید عاصم حسین کی قیادت میں الجیریا کے دورے پر ہے اور مشترکہ اجلاس میں دونوں ملکوں میں تجارتی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔