پاکستان الیون اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی20 آج ہو گا

National Stadium Karachi

National Stadium Karachi

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب قدم رکھ دیا، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی اسٹارز الیون نے انٹرنیشنل ورلڈ الیون کو پہلے ٹی20 میں 84 رنز سے شکست دے دی ، دوسرا ٹی 20 میچ آج ہو گا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اوپنرز عمران نذیر اور شاہ زیب حسن نے تراسی رنز کی افتتاحی شراکت قائم کی۔

میچ میں عمر اکمل نے شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے 67 رنز بنائے۔ مقررہ اوورز میں پاکستان اسٹارز الیون نے 222 رنزکا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ ورلڈ الیون کی جانب سے شابا لالا نے تین کھلاڑی ، زدران نے دو جبکہ آندرے نیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں مہمان ٹیم شروع سے ہی مشکالات کا شکار رہی۔

ورلڈ الیون کے شاپور زدران 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے تابش خان نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی۔ مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 138 رنز بنا سکی۔ شاہ زیب حسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجو د تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ آج کو کھیلا جائے گا۔