امریکی ٹی وی کے مطابق پاکستان ملک میں امریکہ کے تربیت یافتہ فوجیوں کو اپریل یا مئی تک دوبارہ بلا لے گا،جبکہ عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی بیس استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی ٹی وی نے دعوے میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام امریکہ کے تربیت یافتہ فوجیوں کو ملک میں آنے کی اجازت اس شرط پر دے گا کہ وہ اس کے بیسز کو استعمال نہ کریں، ذرائع کے مطابق اس قسم کی حکمت عملی پاکستانی عوام کے ردعمل کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنائی ہے،خبر میں انکشاف ہوا کہ پاکستانی پارلیمینٹ کے ارکان جنوری کے آخر میں اسمبلی کے ذریعے ایسی قرار داد سامنے لائیں گے جن میں امریکہ سے تعلقات کی نئی سمت کو متعین کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق امریکہ کو شمسی یا شہباز ایئر بیس حوالے نہیں کئے جائیں گے،ان تمام اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کو امریکی امداد دی جائے گی،اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ نیٹو کی سپلائی کے دو اہم بارڈر تورخم اور چمن کو کھول دیا جائے ،امریکی حکام کی جانب سے امداد کی یقین دہانی کے لئے خصوصی نمائندے مارک گروسمین جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں۔