پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

under 19 cricket team

under 19 cricket team

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ فائنل میں بھارت کے ساتھ میچ ٹائی ہوا تھا۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹائی ہونیوالا میچ پوری ٹیم کے نام کرتے ہیں۔ ہمارے سارے میچ بہت اچھے رہے، کھلاڑیوں نے بہت اچھا پرفارم کیا۔

ورلڈ کپ کی تیاری ہے اور ہماری ٹیم فیورٹ ہو گی۔ٹیم منیجر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہت اچھا کھیلا کسی نے کوئی شکایت نہیں کی۔ جب کسی ٹورنامنٹ میں جاتے ہیں تو پتا ہوتا ہے کہ دوسری ٹیمیں بھی جیتنے کے لیے آئی ہیں، ہمارے کھلاڑیوں نے آخری وقت تک مقابلہ کیا ۔

اس ٹیم سے آیندہ دو چار سالوں میں پلئیرز پاکستان کرکٹ ٹیم میں آ سکتے ہیں۔کوچ صبیح اظہرنے اس موقع پر کہا کہ لڑکوں نے بہت محنت کی۔ پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 2 سنچریوں سمیت 400 رنز اسکور کرکے نمایاں بلے باز رہے۔سمیع اسلم نے کہاکہ میرا سارا فوکس انڈر 19 ورلڈ کپ پر ہے تاکہ میں پاکستان کو کامیابی دلاسکوں۔