پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کے لئے ابوظبی میں ڈیرا ڈال دیاہے۔جہاں سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج شام کے سیشن میں پریکٹس کریگی۔ دبئی ٹیسٹ جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ کوچ محسن خان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی سوفیصد پرفارمنس دینے اور کامیابی کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ سعید اجمل پر تنقید کی کوئی فکر نہیں۔ہم نے میدان میں کارکردگی سے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کے وکٹ کیپر میٹ پرائر نے کہاکہ دبئی میں بدترین شکست مایوس کن ہے لیکن انگلش ٹیم نے ہمیشہ بڑی شکست کے بعد شاندار کم بیک کیاہے،اس باربھی ایسا کریں گے۔