بندر عباس (جیوڈیسک) ایران اور پاکستان کی مشترکہ بحری مشقیں آبنائے ہرمز میں آج شروع ہو رہی ہیں۔ پاکستانی اور ایرانی بحری جنگی جہاز آج سے بحر ہرمز میں چار روزہ مشترکہ جنگی مشق میں حصہ لیں گے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی بحری بیڑہ بندر عباس پہنچ چکا ہے۔بحری مشقوں کا مقصد پاک ایران عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے علاوہ پاکستان اور ایران کے فوجی حکام فوجی اور سمندری تعاون کے بارے میں مذاکرات کریں گے۔