لاہور (جیوڈةسل) لاہور پاکستان اور بھارت میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے مشہور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر شعبے میں بہتری آنے سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر دبئی سے واپسی پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ انہیں دبئی کے قومی دن کے موقع پر عمر شریف اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ پرفارم کرکے اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں ایک نئے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی لوگوں کو کچھ اچھا سننے کو ملے گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ بھارت جانے سے خوفزدہ نہیں ہیں، پیسوں کی برآمدگی کے معاملے کو غیر ضروری ہوا بنایا گیا۔