پاکستان/ ترکی(جیوڈیسک)پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت اب مقامی کرنسی میں ہو سکے گی۔ ایک ارب ڈالر تک کی تجارت امریکی کرنسی کے بغیربراہ راست ہو گی۔
معاہدے کی رو سے مرکزی بینک سوآپ لائن استعمال کرتے ہوئے مقامی بینکوں کو ترکی لیرا فراہم کر سکے گا۔ جسے تاجر ترکی کے ساتھ تجارت کے لئے استعمال کر سکیں گے۔اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان نے اس سلسلے میں مقامی بینکوں کو ترکی لیرز میں ڈپازٹس لینے اور قرض دینے کی ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔سوآپ معاہدے کی مالیت ایک ارب ڈالر کے مساوی ہے۔