بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نیپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی عبوری کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ عبوری کمیٹی کے قیام کی منظوری کے بعد اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ آصف باجوہ نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن اب پی او اے سربراہ نہیں رہے بلکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرنے کے باعث وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے جلد انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے آصف باجوہ نے کہا کہ آئندہ پی او اے کے انتخابات میں سید عارف حسن اسپورٹس پالیسی کے تحت حصہ نہیں لے سکیں گے۔