پاکستان : (جیو ڈیسک) سیکریٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری نے میڈیا کو بتایا کہ اس سلسلے میں پاکستانی وفد دو اپریل کو ماسکو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ روسی کمپنی گیزپروم نے پائپ لائن میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔
اس سے پہلے چینی کمپنی نے ایران گیس پائپ لائن پر مالیاتی معاونت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ جسکی لاگت ڈیڑھ ارب ڈالر تک ہو گی۔ سیکریٹری پٹرولیم نے مزید بتایا کہ ترکمانستان گیس پائپ لائن کا حتمی راؤنڈ 19اپریل کو ہوگا اور ترکمانستان گیس پائپ لائن سے افغانستان کو گیس نہیں دی جائے گی۔
ترکمانستان گیس پائپ لائن کے لئے پاکستان نے بھارت سے وہی فیس مانگی ہو جو افغانستان نے پاکستان سے مانگی ہے۔ تا ہم بھارت نے پاکستان کی تجویز کو سراہا ہے تسلیم نہیں کیا۔