پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کا اہم اجلاس انصاف مرکز کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا
Posted on January 31, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کا اہم مشاورتی اجلاس انصاف مرکز کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کچھ فیصلے کئے گئے جس میں سب سے اہم فیصلہ یہ کیا گیا کہ پارٹی الیکشن میں نظریاتی راہنمائوں کو منتخب کرنے کی حکمت عملی بنائی جائے۔
تاکہ آئندہ جنرل الیکشن میں صحیح نظریاتی اور تبدیلی لانے والی قیادت کو کامیاب کرایا جا سکے۔ انٹر پارٹی الیکشن کے متعلق چند ساتھیوں نے تحفظات کا اظہار کیا طے کیا گیا کہ ضلع گجرات کے الیکشن کمیشن سے تمام معلومات حاصل کرنے کے بعد ساتھیوں کے تحفظات کا ازالہ کاجائے گا۔
آنے والے جنرل الیکشن میں دیگر سیاسی جماعتوں کے راہنمائوں نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطے کئے ان کے متعلق بھی مشاورتی اجلاس میں غور و عوض کیا گیا مشاورتی اجلاس میں ضلع گجرات کی تینوں تحصیلوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔