پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ کے مرکزی دفتر کا افتتاح

ڈنگہ: پاکستان تحریک انصاف ڈنگہ کے مرکزی دفتر کا افتتاح ضلعی صدر میجر (ر)خلیل الرحمٰن اعوان ،چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک اور میاں محمد افضل حیات نے کیا ،اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد افضل حیات نے تفصیلی خطاب کیا تقریب کے آغاز میں یونین کونسل ڈنگہ ٹوکے نومنتخب صدر امجد جہانگیر سمیت دیگر یونین کونسلز کے صدور کو نوٹیفیکیشن بھی دیے گے،تقریب میں چوہدری خالد سہیل ،تنویر گل ضلعی صدر یوتھ ونگ گجرات،میاں مبین حیات ایڈووکیٹ آرگنائزر تحریک انصاف پی پی 113،میاں عدنان افضل صدر یوتھ ونگ حلقہ پی پی 113،سید عرفان علی شاہ،محمد سرور صراف،محمد عارف جاوید ،محمد حیات گجر ،ماسٹر محمد نواز،چوہدری علی ریاض ،ڈاکٹر یاسر اعجاز،مرزا عبدالسلام،مرز ارشد علی سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔