واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ نے درست کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں جبکہ دونوں ممالک کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کو ختم کیا جائے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مار ٹونر نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پینیٹا کا بیان اہم مگر پیچیدہ تعلقات پر مبنی بات ہے۔ امریکا سمجھتا ہے کہ وزیردفاع نے دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کے غیر سنجیدہ رویئے کو اپنے بیان کا حصہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر پیچیدگیوں کے باوجود امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری آئے،مارک ٹونر نے کہا کہ دہشت گرد وں کے لئے پاکستان محفوظ جگہ تصور کی جاتی ہے جس کو پاکستان اپنے رویئے اور تعاون سے ہی درست کر سکتا ہے۔