لاہور: (جیو ڈیسک) صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کاروباری طبقات کے پرزور مطالبے پر پاکستان کی جانب سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کا فیصلہ کلیدی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا اس سے خطے کی اقتصادی صورتحال بہتراور مستحکم ہوگی۔
صدرزرداری کا ایوان صدرمیں لاہور چیمبر کی جانب سے دیئے گئے عشایئے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پالیسی میں تبدیلی کے اہم فیصلے سے خطے کی اقتصادی صورتحال بہتراور اسحتکام کا باعث بنے گی صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان نے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مختلف ممالک سے پہلے ہی کئی معاہدے کررکھے ہیں۔
انھوں نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ صدزرداری کاکہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کا خواہاں ہے اس وقت پاکستان کی تجارتی پالیسیاں کئی دیگرممالک زیادہ موثر ثابت ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سرمایہ کار حکومت کومعاشی پالیسیوں کیلئے اپنی تجاویزدیں اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھا جانے کی حکومت یقین دھانی کراتی ہے۔