پاکستان سونے کے 64.4 ٹن ذخائر کیساتھ 39ویں نمبر پر

Gold

Gold

اسلام آباد(جیوڈیسک) ملک کا 20.4 فیصد زرمبادلہ سونے کی صورت میں موجود ہے، 2003 میں ایک اونس سونے کی قیمت 316.45 ڈالر تھی، 2012 تک بڑھ کر 1710.9 ڈالر ہو چکی ہے، ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ،پاکستان سونے کے ذخائر کے حوالے سے 64.4 ٹن کے ساتھ دنیا میں 39ویں نمبر پر ہے۔ ورلڈ گولڈ کونسل کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے سونے کے ذخائر کے حوالے سے 10 اولین ممالک کے پاس 21363.8 ٹن سونا موجود ہے جن میں سے 38 فیصد امریکا کے پاس ہے۔ اس کے علاوہ 15.9 فیصد جرمنی، 11.5 اٹلی، 11.4 فرانس، 4.9 چین، 4.9 سوئٹزر لینڈ، 4.3 روس، 3.6 جاپان، 2.9 ہالینڈ اور 2.6 فیصد ذخائر بھارت کے پاس ہیں۔ امریکا کے زرمبادلہ کے ذخائرکا 75 فیصد سونے کی صورت میں ہے جبکہ بلند ترین شرح پرتگال میں ہے جس کے 90.5 فیصد ذخائر سونے کی شکل میں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2003 میں ایک اونس سونے کی قیمت 316.45 ڈالر سے بڑھ کر 2 دسمبر 2012 تک 1710.9 ڈالر ہو چکی ہے۔ ذخائر کے حوالے سے پاکستان 64.4 ٹن کے ساتھ دنیا میں 39ویں نمبر پر ہے اور 20.4 فیصد ملکی زر مبادلہ سونے کی صورت میں ہے۔

بھارت میں یہ شرح 9.8 فیصد ہے۔ سعودی عرب کے پاس 322.9 ٹن سونا موجود ہے اور ملکی زرمبادلہ کا 3.2 فیصد قیمتی دھات کی صورت میں ہے۔ برطانیہ کے پاس 310.3، ترکی 199.4، لیبیا 143.8،سنگاپور 127.4، آسٹریلیا 79.9، کویت 79، مصر 75.6، ملائیشیا 36.4، بنگلہ دیش 13.5، قطر 12.4، سری لنکا 9.7، عراق 5.9 اور کینیڈا کے پاس 3.4 ٹن سونے کے ذخائر موجود ہیں۔ 53ممالک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا ایک سے 10 فیصد سونے کی صورت میں ہے۔