پاکستان سے نیٹو سپلائی جلد بحال ہو جائیگی۔ پینٹاگون

Pentagon

Pentagon

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان سے رسد کا راستہ بند ہونے سے افغانستان میں ایساف آپریشن متاثر نہیں ہوا امید ہے کہ اسلام آباد جلد راستہ کھول دے گا۔ امریکی محکمہ دفاع کے پریس سیکرٹری جارج لٹل نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو کے لیے متبادل سپلائی لائن کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ ستر فیصد رسد متبادل راستوں سے آتی ہے صرف تیس فیصد رسد پاکستان سے آرہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن معطل ہونے سے ایساف کی افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائی متاثر نہیں ہوئی۔ توقع ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی لائن جلد بحال کردے گا۔ اور ایساف کو پاکستان سے بھی رسد ملنا بحال ہو جائے گی۔