واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کی چیئرپرسن ڈیان فینسٹن نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کے خاتمے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
واشنگٹن میں امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیان فینسٹن کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقے طالبان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں اورپاکستان انہیں وہاں سے نکالنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کو شکست دینا ممکن ہے تاہم اس کے لئے پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈیان فینسٹن کا کہنا تھا کہ طالبان افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی کے منتظر ہیں اور پورے ملک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔