پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین ضلع گجرات کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین ضلع گجرات کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ، جس میں صفیہ جاوید چوہدری ، سائرہ امتیاز سید ، رخسانہ الٰہی ، مسرت اعجاز چوہدری ، پروین عزیز ، سمیت خواتین راہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اور پاکستان مسلم لیگ ق ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل اور ان کے بھائی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ن لیگ کی قیادت گجرات سمیت پنجاب میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔

ایک ماہ کے اندر ضلع گجرات میں دو بڑے سیاسی راہنما ئوں کا قتل المناک سانحہ ہے ، اور گجرات پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، جس شہر اور صوبہ میں سیاستدان محفوظ نہیں وہاں کی عوام کیا محفوظ ہو گی اجلاس میں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔