پاکستان ملائشیا بزنس فورم آج اٹھائیس فروری سے شروع ہو گا، ایک سو پچاس سے زائد ملائشین، پاکستانی سرمایہ کار کوالا لمپور پہنچ گئے۔ پاکستان ملا ئشیا بزنس اور سرمایہ کاری فورم اٹھائیس فروری دوہزار بارہ سے ملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میںشروع ہو رہا ہے جس میں میزبان ملک سے ایک سو بیس سرمایہ کاروں سمیت ایک سو پچاس سے زائد کاروباری شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
ایک روزہ بزنس فورم کا اہتمام ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پا کستان اور ملا ئشین انسٹی ٹیوٹ آف اکانٹنٹس ایم آئی اینے مشترکہ طور پر کیا ہے فورم کے دوران باہمی تجارت کو فروغ دینے کے علاوہ ٹیکسٹائل اور کلاتھنگ، چاول، پھل اور سبزیوں، سمندری خوراک، الیکٹرانکس اور چمڑے اور چمڑے کی مصنوعات کے شعبوں میں کاروباری شراکتیں بڑھانے کے حوالے سے غور و خوض ہو گا۔