پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پر راکٹ سے حملہ

abbottabad

abbottabad

ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول پر نا معلوم سمت سے راکٹ فائر کیا گیا، تاہم اکیڈمی کسی بڑی تبائی سے محفوظ رہی۔ راکٹ پی ایم اے کی مرکزی دیوار کو لگا، جس سے دیوارکو جزوی طور پر نقصان پہنچا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایبٹ آباد میں واقع پاکستان کی اہم عسکری اکیڈمی پی ایم اے کاکول کو آج صبح سارھے تین بجے راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔ راکٹ اکیڈمی کے اندرگرنے کی بجائے مرکزی دیوار سے ٹکرائے، جس سے دیوار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، دھماکے اتنے زوردار تھیکہ پورا شہر لرز اٹھا۔
واقعے کے بعد پی ایم ایکی طرف آنے والے تمام راستے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے۔ پولیس نی پی ایم اے سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔