امریکا(جیوڈیسک) پاکستان میں اقلیتوں کے مسائل مذاکرات کا حصہ امریکا نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے مسائل پر بات چیت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اہم حصہ ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان میں مذہب کی توہین کے الزام میں بچی کی گرفتاری پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا امریکا اقلیتوں کو حقوق اور مذہبی آزادی دینے کے حق میں ہے اور پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق سمیت ہر موضوع پر بات چیت ہوتی ہے۔