لاہور : (جیو ڈیسک) عوائی رائے کے بارے میں سروے کرنے والے ادارے پیو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہر چار میں سے تین پاکستانی امریکا کو دوست تصور نہیں کرتے۔ پاکستان میں امریکا مخالفت کی شرح پچھتر فیصد ہو گئی ہے جو گذشتہ برس انہتر فیصد تھی۔ تین سال پہلے چونسٹھ فیصد پاکستانی امریکا کے خلاف تھے۔
امریکا کے خلاف ناپسندیدگی میں اضافے کی وجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ بتائی گئی ہے۔رپورٹ ایک ہزار دو چھ افراد کے انٹرویوز کے بعد مرتب کی گئی ہے۔