پاکستان میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کیلئے پالیسی تیار

Minister Anusha Rehman

Minister Anusha Rehman

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد پاکستان میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کے لئے پالیسی تیار ہو گئی ہے جس کے بعد موبائل فون پر بھی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس ملنے کی توقع پیدا ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر انوشہ رحمان کہتی ہیں کہ ملک کی چار موبائل فون آپریٹر کمپنیاں تھری جی کی نیلامی میں دلچسپی رکھتی ہیں، تھری جی کے بعد فور جی ٹیکنالوجی بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔