امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش ہے، طالبان سے امن مذاکرات میں مستحکم پاکستان معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا پاکستان میں سویلین حکومت کی حمایت کرتاہے۔ امریکا چاہتا ہے. تمام فریق بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں ۔ پاکستان کے اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے۔ وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان کی سول اورعسکری قیادت میں مذاکرات کی خبریں خوش آئند ہیں۔ ہمسایہ ملک میں استحکام افغانستان میں قیام امن کیلئے اہم اور طالبان سے امن مذاکرات میں معاون ثابت ہوسکتاہے۔