پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے، لیون پنیٹا

Leon Panetta

Leon Panetta

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے جاری رہیں گے۔ لیون پنیٹا نے پینٹاگون میں ایک انٹرویو کے دوران ڈرون حملوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا گیارہ ستمبر دو ہزار گیارہ کو امریکا پر حملہ کیا گیا اور یہ حملہ القاعدہ نے کیا تھا۔لیون پنیٹا نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو ہر ممکن اقدام کرے گا۔