پاکستان: (جیو ڈیسک) ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے گزشتہ دو سالوں کے دوران بجلی کے ٹیرف میں 75 فیصد اضافہ کیا۔ پاکستان سے متعلق پرا گرس رپورٹ میں کہا گیا ہے پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے۔ اور بجلی چوری اور بقایا جات کی وصولی میں بھی ناکامی رہی۔
بجلی چوری اور بقایا جات کی وصولی کیلئے انتظامی اور قانونی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے بے پناہ وسائل موجود ہیں۔