پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں اکہتر رنز سے کامیابی حاصل کر لی اور باہمی سیریز میں پہلی بار کلین سوئپ مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ دبئی میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ نے نامکمل اننگز بغیر کسی نقصان کے چھتیس رنز سے شروع کی تو انہیں جیت کیلئے دو سو نواسی رنز اور پاکستان کو دس وکٹیں درکار تھیں۔ تیس سو چوبیس رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم دو سو باون رنز بنا کر آئوٹ ہوئی۔پاکستان کو پہلی کامیابی عبدالرحمن نے دلائی ۔کپتان اینڈریو اسٹرائوس چھبیس رنز بنا کرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ ایلسٹر کک کی قیمتی وکٹ سعید اجمل کو ملی۔ کک نے اننچاس رنز بنائے۔ میٹ پرائر اننچاس رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ پاکستان کے عمرگل اور عبدالرحمن نے چار ، چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ عبدالرحمن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ کیریئر بیسٹ ایک سو ستاون رنز بنا کراظہر علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ چوبیس وکٹیں لینے والے سعید اجمل کو مین آف دی سیریز ایوارڈ دیا گیا۔