امریکی محکمہ دفاع پینٹا گان نے کہا ہے کہ پاکستان نے مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کی تحقیقات میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے۔ تحقیقات کینتائج آنے سے پہلے کسی کو ہلاکتوں کا مورد الزام نہیں ٹہرایا جا سکتا۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان جارج لٹل اور کربی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کے علاقے مہمند ایجنسی میں نیٹو حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ اور تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے کسی کو پاکستان کے چوبیس فوجیوں کی شہادت کو الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ جارج لٹل کا کہنا تھا پاکستان کو با ضابطہ درخواست کی گئی تھی کہ وہ تحقیقات کا حصہ بنے۔ لیکن اب تک پاکستان نے اس کامثبت جواب نہیں دیا۔