گال ٹیسٹ : (جیو ڈیسک)گال ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام تک مشکلات میں گھری ہوئی پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین وکٹوں پر چھتیس رنز بنالیے ۔ شکست سے بچنے کیلئے پاکستان کو مزید چار سو چوہتر رنز درکارہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔سری لنکا کے اسکورچارسوباہتر کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں صرف سو رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ یونس خان انتیس، ایوب ڈوگر پچیس اور محمد حفیظ بیس رنز بناسکے۔ سورج رندیو نے چار اور رنگانا ہیراتھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو پہلی اننگز میں تین سو باہتر رنز کے خسارے کا سامنا رہا۔ فالو آن دینے کے بجائے سری لنکا نے خود بیٹنگ کی اوردلشان کے چھپن رنز کی بدولت دوسری اننگز ایک سو سینتیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پرڈیکلیئرڈ کردی۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے تین اور سعیداجمل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پانچ سو دس رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے توفیق عمر دس،اظہر علی سات اور محمد حفیظ چار رنز پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔