اٹک (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام فیصلہ کرے کہ نیا پاکستان بنانا ہے یا ملک کو تباہی کی طرف لے کر جانا ہے۔ پاکستان کا جمہوری نظام عوام کی بہتری کے لیے نہیں بنایا گیا یہ تو سیاست دانوں کی بولی لگانے کا نظام ہے۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لاقانونیت اور کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔ وکلا کی جدوجہد کی بدولت عدلیہ اس مقام پر پہنچی ہے ۔کراچی میں پولیس کو غیر سیاسی کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی رینجرز امن قائم کرسکتی ہے ۔اتحاد صرف مفادات کی خاطر ہورہے ہیں ۔عوام کے پیسوں سے سات کروڑ روپے صرف ایک ایم پی اے کو دیئے جاتے ہیں ۔