لاہور : ( جیو ڈیسک) طویل عرصے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے آثار ہیدا ہوگئے ہیں ۔ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب پہلے قدم کے طور پر۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا ہے۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر مصطفی کمال نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور سیکیورٹی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ قذافی اسٹیڈیم کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں یہ اہم موڑ ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔