اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا یا بھارت سمیت کسی ملک کو آنکھیں دکھانا نہیں چاہتا اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کے مفاد میں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی، معاشی اور معاشرتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پہلے تاثر یہ تھا کہ پاکستان خارجہ پالیسی پر ڈکٹیشن لیتا ہے لیکن اب فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔