پاکستان کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ حنا ربانی کھر

hina

hina

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ کشمیر مسئلہ حل کیے بغیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات اور خطے میں خوشحالی اور ترقی نہیں آسکتی۔ یہ بات انہوں نے برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیو بیکر اور کشمیر یوریپین فورم کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وریوں کا معاملہ اٹھایا ہے اور پاکستان کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ایک ایسا حل جو کشمیری عوام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی عکاسی کرتا ہے۔