پاکستان کو امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہوگا: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھماکیوں سے نہیں ڈرتا، ایک لاکھ افراد کی امن ریلی لے کر وزیرستان ضرور جاں گا، پاکستان کو امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہوگا۔

عمران خان اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔ کرپشن کی وجہ سے ٹیکس کا نظام خراب ہوچکا ہے۔ پیسے والے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کردیا ہے۔ پاکستان سٹیل مل پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورننس اور ٹیکس کے نظام کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ اور سنگاپور کرپشن ختم کرکے ترقی کرگئے ہیں۔ لیڈر کرپٹ ہو تو کارکن ایماندر نہیں ہوسکتے۔ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس نے اپنے عہدیداران کے اثاثے ویب سائٹ پر ظاہر کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی چاہتی ہے۔ اسمبلی کے اندر موجود جماعتوں میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔