پاکستان کو شکاگو کانفرنس میں مدعو نہیں کیا،راسموسین

Anders Rasmussen

Anders Rasmussen

برسلز : (جیو ڈیسک) نیٹو کے سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین نے کہا ہے پاکستان کو مئی میں ہونے والی شکاگو کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ برسلز میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ سلالہ حملے کے بعد بند کی گئی نیٹو سپلائی بحال کردے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ بیس مئی کو شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں پاکستان کو نہیں بلایا۔ واضح رہے کہ شکاگو میں ہونے والی کانفرنس نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس ہے۔