عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی دنیا کی سلامتی ہے افغانستان نہیں ٹو ٹا تو پاکستان بھی نہیں ٹوٹے گا۔ اسلام اباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اٹھارہ کروڑ زندہ لوگوں کا ملک ہے جو ٹوٹنے کے لیئے نہیں بنا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر جو جنگ جاری رکھے گا وہ پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا شیخ رشید نے کہا کہ مہاجروں ،پٹھانوں اور پنجابیوں نے مل کر کراچی کے مسئلے کو حل کر نا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے ہسپتالوں میں فوری ایمبر جنسی لگائی جائے غیر میعاری سپرے کی تحقیقات کرائی جائیں اور ڈینگی سپرے کو ڈیوٹی سے مستثنی قرار دیا جائے شیخ رشید نے کہا کہ ڈینگی وائرس مزید پھیل گیا تو نہ تو کارخانہ چلے گا اور نہ ہی کسان پانی میں کھڑا ہو گا ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اشتہاری مہم چلانے کی بجائے ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے عملی اقدامات کرے۔