امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے سپریم کورٹ اور حکومت کے درمیان صورتحال کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں لیکن یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے بتایا واشنگٹن چاہتا ہے کہ پاکستان اپنے تمام مسائل کا حل آئینی حدود میں رہ کر تلاش کرے۔ پاکستان افغانستان اور امریکہ کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ مشترکہ دشمن کے خلاف مل کر کام کیا جائے۔ پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاکہ پاکستان ہمارے ساتھ مذاکرات شروع کرے۔