کابل: (جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیون پینیٹا نے کہا کہ پاکستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی وجہ سے افغانستان میں امن قائم ہونا مشکل ہے۔
ان پناہ گاہوں کے خاتمے کے لئے پاکستان پر سفارتی دباو ڈالیں گے۔دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کی نوعیت پیچیدہ ہے تاہم امریکا کے لئے پاکستان سے تعلق اہم ہے۔لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ مزاحمت کار منظم انداز میں اتحادی فوجیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم مجموعی طور پر تششدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔