پاکستان کے حقانی گروپ سیتعلقات کے ثبوت ہیں،کیمرون منٹر

Munter

Munter

پاکستان میں امریکی سفیرکیمرون منٹر نے کہا کابل امریکی سفارتخانے پرحملے میں حقانی گروپ ملوث ہے، پاکستانی حکومت کے حقانی گروپ سے تعلقات کے ثبوت ہیں، پاک امریکا تعلقات بہتر کرنے کیلئے بہت کام کرنا پڑیگا۔
ایک انٹرویو میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے خفیہ اداروں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے کی کوششیں کامیاب بنانی ہوں گی اس کے بغیر دہشت گردی سے نمٹنا ممکن نہیں ان کا کہناتھاکہ دونوں طرف سے اس سلسلے میں کوششیں کی جارہی ہیں کہ مشترکہ دشمن کی شناخت کی جاسکے کون لوگ پاکستانیوں پرحملہ کررہے ہیں اورکون لوگ امریکیوں پرحملہ آور ہیں اوروہ کون لوگ ہیں جو ہمارے دوسرے اتحادیوں پرحملہ کررہے ہیں ۔
امریکی سفیر نے کہاکہ ہمیں ان سب سے لڑنا ہے اورہم کابل جیسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دینا چاہتے۔ اس لئے اب یہ وقت آگیا ہے کہ ہم اس بارے میں کاوشیں کریں اورلوگوں کو یہ منوائیں اورہمارے خیال میں ان سب سے مشترکہ طورپرلڑنا بہترین راستہ ہے ہمیں مل کر ان سے لڑنے کی ضرورت ہے اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم اس خطرے کو شکست دیں۔