وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ لیکن اہم ہیں۔ جبکہ محکمہ خارجہ کہتاہے کہ ہم نے پاکستان کی مدد کی اب پاکستانی رہنماں اور عسکری قیادت میں پائیدار مذاکرات دیکھنا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور امریکا کے بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ اور موجودہ صورتحال میں پیچیدہ تعلقات کو بہتر کرنے کی کوشش جاری ہے۔ جبکہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی مدد کی امریکا کی خواہش ہے کہ دونوں قیادتیں مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے معاملات حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں مضبوط جمہوریت کا حامی ہے۔ نولینڈ نے شیری رحمان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ وہ کل وائٹ ہاس آئیں گی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گی۔ نولینڈ نے کہا کہ عسکری قیادت کے میمو پر جواب سے متعلق وزیراعظم گیلانی کا بیان پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔