وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے ایک ہاتھ میں ایٹم بم اور میزائل، دوسرے ہاتھ میں کشکول پاکستان کو زیب نہیں دیتا۔ لاہور میں کتاب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا پنجاب حکومت نے تعلیمی مقاصد کے لئے امریکی امداد اس لئے ٹھکرائی کہ ہمیں عزت عزیز ہے۔ انہوں نے کہا80کی دہائی میں افغان جنگ کی وجہ سے انتہا پسندی ،بھتہ خوری ، کلاشنکوف کلچر اور عسکریت پسندی کو فروغ ملا۔ انتہا پسندی کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری ملک میں نہیں آ رہی۔