پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں:سعید خان
Posted on January 29, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
بنوں(جی پی آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں ،نئے ٹیلنٹ کو میدان عمل میں لانے کے لئے ہاکی اکیڈیمیاں قائم کیں،ان خیالات کا اظہار سابق اولمپیئن اور جنرل منیجر پاکستان انٹر نیشنل ایئرلائنز سعید خان نے قاضی محب ہاکی سٹیڈیم میںبنوں ہاکی اکیڈیمی کے کھلاڑیوں میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے مہیا کردہ کٹ تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر بنوں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر نور سعید خان، بنوں ہاکی اکیڈیمی کے کوچ احسان اللہ خان، اسسٹنٹ کوچ یونس خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہاکی اکیڈیمی کے قیام سے دوسرے اضلاع کی طرح ضلع بنوں میں بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے جو کہ مستقبل میں ہاکی کے کھیل کو عروج پر پہنچانے میں مدد دے گا اور یہ خوش آئند بات ہے اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں میں کٹ تقسیم کئے صدر بنوں ہاکی ایسوسی ایشن نور سعید خان، کوچ بنوں ہاکی اکیڈیمی احسان اللہ خان اور اسسٹنٹ کوچ محمد یونس خان نے سعید خان اور پی ایچ ایف کی ہاکی کے فروغ و ترویج اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com