افغانستان میں نیٹو افواج نے دعوی کیا ہے کہ پاکستانی افسران مشترکہ فوجی مراکز پر واپس آچکے ہیں اور انھوں نے اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنھبال لی ہیں۔ کابل میں نیٹو ترجمان بریگیڈئیر جیکبسن نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نیٹو کے لیے پاکستان کے راستے رسد بھیجنے کا سلسلہ تاحال منقطع ہے، اتحادی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن اس سلسلے میں پاکستانی فوج کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ نیٹو ترجمان نے پاکستان پر زور دیا کہ بین الاقوامی افواج کی سپلائی لائنز جلد بحال کرے کیوں کہ اس میں پاکستان کا اپنا بھی مفاد ہے۔