پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ عامر خان پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔ عامر خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے اور اس بار لاہور بھی جاں گا۔ امریکی باکسر پیٹرسن سے میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میچ کے فیصلے کے خلاف اپیل کر رکھی ہے اور مجھے امید ہے کہ انصاف ملے گا۔ عالمی شہرت یافتہ عامر خان بینظیر بھٹو شہید باکسنگ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہونگے اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے انہیں مدعو کیا ہے۔ عامر خان جب اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اور ان کے اہل خانہ موجود تھے۔ عامر خان نے دوہزار چار کے ایتھنز اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ عامر خان کے والدین پاکستانی ہیں اور عامر خان کی پیدائش ضلع راولپنڈی میں ہوئی۔ عامر خان پاکستانی باکسرز کی حوصلہ افزائی کے لئے پاکستان آئے ہیں۔