امریکی عدالت میں پاکستانی نڑاد شہری نے عسکریت پسندرہنما الیاس کشمیری کی مالی مدد کرنے کا اعتراف کرلیا۔ شکاگو کی عدالت میں پاکستانی نژاد امریکی راجہ لہراسب خان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دوہزار پانچ اور آٹھ میں انہوں نے الیاس کشمیری سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے خلاف ایک شخص کے ذریعے ساڑھے نوسو ڈالر الیاس کشمیری کو بھیجے۔وکیل کے مطابق راجہ لہراسب نے استغاثہ سے معاہدے کے تحت عدالت میں اقبالِ جرم کیا۔ ملزم کو تیس مئی کو سزا سنائی جائے گی جس کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ سال قید ہو سکتی ہے۔