پاکستانی نژاد ہادیہ تاجک ناروے کی پہلی مسلم خاتون وزیر مقرر

hadia tajik

hadia tajik

ناروے(جیوڈیسک)ناروے میں پہلی پاکستانی نژاد مسلم خاتون کو وزیر ثقافت مقرر کر دیا گیا۔ ناروے کے وزیر اعظم جینز اسٹولٹن برگ نے اسی ہفتے اپنی کابینہ میں رد وبدل کیا ہے اور اس میں پہلی مرتبہ ایک مسلم خاتون کو وزارت ثقافت کا قلم دان سونپا ہے۔

خاتون وزیر انتیس سالہ ہادیہ تاجک پاکستانی نژاد ہیں۔انھیں جمعہ کو ناروے کی وزیر ثقافت مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اس سیکنڈے نیوین ملک کی تاریخ میں کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی مسلم خاتون اور سب سے کم عمر وزیر ہیں۔ ہادیہ تاجک نے وزیر مقرر ہونے سے قبل ہی آئندہ مہینوں کے حوالے سے اپنے پروگرام کی تشہیر شروع کر دی تھی اور انھوں نے کہا تھا کہ ناروے میں ثقافتی تنوع کو روزمرہ زندگی کا ایک غیر متنازعہ حصہ ہونا چاہیے۔

وہ ناروے میں 2009 میں منعقدہ عام انتخابات میں حکمراں لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئی تھیں۔یہ جماعت پارلیمان میں دارالحکومت اوسلو کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہادیہ تاجک سیاست میں آنے سے قبل صحافیہ رہی ہیں۔انھیں سال 2008 سے2009 کے درمیان وزیر انصاف نٹ اسٹوربرگٹ کی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔