پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ

Pak women cricket

Pak women cricket

پاکستانی ویمن کرکٹ (جیوڈیسک) جیت کا جذبہ لیے پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہو گئی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کی قیادت میں چودہ کھلاڑیوں اور تین آفیشلز پر مشتمل قومی ٹیم علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ لاہور سے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے سری لنکا روانہ ہوئی۔

ٹیم کی کپتان ثنا میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے نے خوب محنت کی ہے جاوید میانداد سمیت دیگر کوچز نے ہماری بھرپور مدد کی ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس بار ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔

چھبیس ستمبر سے کولمبو میں شروع ہونے والے عالمی ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہونگی جس کے لئے دو گروپ بنائے گئے ہیں۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ شامل ہیں۔ ورلڈ کپ کا فائنل آٹھ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔