پاکستانی ٹیم دسمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی ، ذکا اشرف

Zaka ashraf

Zaka ashraf

پاکستان کرکٹ بورڈ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہیکہ پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر میں بھارت کا دورہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویران اسٹیڈیم بحال کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیچیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سیبڑی رکاوٹ ہے لیکن انھیں امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور انھیں یقین ہے کہ پاکستان ٹیم سخت مقابلہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈر19ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناکامی پر افسوس ہے لیکن ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، وہ بھارت کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔