کراچی(جیوڈیسک)بھارتی ہائی کمشنر ہیمر شرات سبھروال نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ پریمئیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں۔
کراچی میں کے سی سی آئی میٹنگ کے بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کی طرف سے کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہے۔ اب یہ فرنچائزز پر منحصر ہے کہ وہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی ٹیموں میں شامل کریں یا نہ کریں۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے دورہ بھارت سے حالات میں مزید بہتری آئے گی ۔ پاکستانی ٹیم رواں سال دسمبر میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے بھارت کا دورہ کرے گی۔